ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنڑا زبان کی حفاظت کی ذمہ داری ہر فرد کی ہے ، چنتامنی میں کنڑاراجیہ اتسوا تقریب سے رُکن اسمبلی کرشناریڈی کا خطاب

کنڑا زبان کی حفاظت کی ذمہ داری ہر فرد کی ہے ، چنتامنی میں کنڑاراجیہ اتسوا تقریب سے رُکن اسمبلی کرشناریڈی کا خطاب

Tue, 01 Nov 2016 13:23:35    S.O. News Service

چنتامنی: یکم نومبر(محمد اسلم/ایس او نیوز) قومی تہوار سمیتی کے زیر اہتمام 61واں کنڑا راجیواتسوا تقریب عالیشان پیمانے پر منایا گیا۔ صبح 8:00بجے کنڑا تنظیموں کے کار کنان ،اسکولوں و کالجوں کے طلباء طالبات کے علاوہ دیگر کنڑیگاؤں نے ٹروالرس بنگلہ سے جلوس نکال کرشہر کی اہم سڑکوں سے ہوتے ہوئے ٹھیک 09:30بجے شہر کے لکشمی بائی جھانسی رانی اسٹیڈیم پہنچا ۔وہاں جلسہ منعقدہ کیا گیا جس کا آغاز شمع روشن کرکے کیا گیا

جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے رُکن اسمبلی جے کے کرشناریڈی نے بتایا کہ عالمگیریت اور جدیدیت کے سبب کنڑا زبان آج بہت ہی نازک حالت پر پہنچ چکی ہے کنڑا زبان کو بچانے کی ہر ایک کی ذمہ داری ہے۔کرشناریڈی نے کہا کہ چنتامنی حلقہ اندھراپردیش کا سرحدی علاقہ ہے یہاں پر کنڑا زبان کے تحفظ کیلئے کنڑا تنظیمیں دن رات جدوجہد کررہے ہیں یہاں پر کنڑا زبان کو ہی زیادہ فروغ دیا جارہا ہے ۔ کرشناریڈی نے مزید کہا کہ ریاست کرناٹک میں جنم لینے والے ہر ایک شخص کو چاہئے کہ وہ کنڑا کے تحفظ کیلئے جدوجہد کریں اور اس بات کو دل سے نکال دیں کہ صرف ادباء شعراء کوہی کنڑا زبان کے فروغ کیلئے کام انجام دینا ہے۔ کنڑا زبان کی حالت نازک ہوچکی ہے کنڑیگاؤں کو چاہئے کہ کوشش کریں کہ اس کی حالت مزید نازک نہ ہونے پائے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ روز مرہ زندگی میں کنڑا زبان کو استعمال کرتے ہوئے دوسروں کو بھی کنڑا زبان سکھائی جائے اور کنڑا زبان کو مادری زبان کہنے سے قبل اس کو بچانے کیلئے جدوجہد کریں 

انہوں نے اساتذہ اور طلباء کو آواز دیتے ہوئے کہا ریاست کرناٹک میں کنڑا زبان کے ساتھ دیگر زبانیں بھی اپنے بچوں کو سکھائی جائیں تب ہی ریاست کی مجموعی ترقی ممکن ہوسکے گی انہوں نے اپنے خطاب میں اور کہا کنڑا زبان اور ادب سے نہیں بہت لگاؤ ہے مگر دیہی علاقوں کے بچوں کے مجموعی ترقی کو ممکن بنانے کیلئے دیگر زبانوں میں بھی تعلیم دئیے جانے کا نظام قائم کرنا ضروری ہے مختلف زبانوں کے زریعہ تعلیم دینے کے نظام کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی علاقوں میں معیاری تعلیم دیا جانا بھی ضروری ہے اس وقت دیہی علاقوں کے طلباء کی ترقی ممکن ہوسکتی ہے ملک میں تعلیمی نظام ٹھیک نہیں ہے یہی سبب ہے کہ ہر ایک بچے کو معیاری تعلیم نہیں مل رہی ہے ہر بچے کا بنیادی فرض ہے کہ اسے معیاری تعلیم دی جائے تقریب کا اختتام کے دوران چنتامنی حلقہ کے مختلف کنڑایگاؤں کو تہنیت پیش کی گئی ۔اس موقع پر بلدیہ صدر سجاتا شیونا نائب صدر سجاتا شیوپا تحصیلدار گنگپامنسپل کمشنر مہیش کمار تعلقہ پنچایتی صدر شنتما اسٹانڈنگ کمیٹی کے چیرمین شری رامپا ڈی۔وائی۔ایس۔پی۔کرشنامورتی بی جے پی لیڈر ارون بابو کونسلر منجوناتھ کنڑا ساہتیہ پریشد کے ضلعی صدر شرنیواس بولیٹ رمیش سمیت کئی لوگ موجود تھے۔


Share: